ٹنڈو آدم کے گورنمنٹ جامع ملیہ ھائی اسکول کے ایک لیڈی ٹیچر اور ایک ملازم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، اسکول کو ہنگامی بنیادوں پر ایک ہفتے کے لیئے بند کیا گیا ہے، تمام اسکول کے بچوں اور اسٹاف کے ٹیسٹ کیئے جائیں گے۔ فوکل پرسن ڈآکتڑ محبوب چانگ۔ تفصیل کے مطابق ٹنڈو آدم کے گورنمنٹ جامع ملیہ ھائی اسکول کے ایک کلارک محمد ھاشم سومرو اور ایک لیڈی ٹیچر میڈم نجمہ پروین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، اور اپنے اپنے گھر کے اندر ہیی آئیسولیٹ ہوگئے ہیں، اس موقعے پر اسکول کے ھیڈ ماسٹر محمد موسیٰ کنڈھانی نے بتایا کہ کچھ دنوں سے دونوں ملازموں کی طبیعت درست نہیں تھی جس سے انہیں شک ہوا کہ ہیمیں کورونا ہے، ایک پرائیوٹ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے جو مثبت آئے، ایسی اطلاع ہم نے اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد جتوئی کی اس کے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر کے حکم کے بعد اسکول کو ایک ہفتے کے لیئے بند کیا گیا ہے، تعلقہ فوکل پرسن ڈاکٹر محبوب چانگ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کے بارے میں کوئی اطلائ نہیں دی گئی ہے متاثرہ مریضوں نے اپنے آپ کسی نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے ہیں، مگر ہم پورے اسکول کے بچوں اور اسٹاف کی ٹیسٹ کرینگے۔ اس خبر کے بعد شہر میں خوف کی فضا قائم ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے بھی گورنمنٹ گرلز کالیج کی ایک طالبہ کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی
