پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھے تھے کہ عدم اعتماد ہوگیا، ہم کامیاب ہوگئے، سازش ختم ہو گئی لیکن ہم غلط تھے، سازش آج بھی چل رہی ہے۔
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور بیٹا بینظیر بھٹو شہید، میرے لیے بہت ہی اہم دن ہے، آج کے دن متفقہ آئین کی بنیاد رکھی گئی، ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا، ایک دو نہیں تین آمروں کو بھگایا ہے۔









