بصیر پور میں یو مائیکرو فنانس بینک کا سادہ لوح عوام کے ساتھ بڑا فراڈ
بصیر پور میں یو بینک کا سادہ لوح عوام کے ساتھ بڑا فراڈ سامنے آگیا ایک عورت نے آج قرضہ چکا کر اپنا زیور واپس لیا پیکٹ کھولنےپہ وہ عورت حیران اور پریشان رہ گئی اور فوری طور پہ شور مچانا شروع کر دیا کہ یہ میرا زیور نہیں ھے اور یہ پیتل ھے یہ خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ طرح پھیل گئی اس کے بعد علاقہ بھر سے جن لوگوں نے بھی یو مائیکرو فنانس بنک میں زیور رکھوایا فوری طور پہ بنک پہنچ گئے۔اور تمام گولڈ لون کسیسز کی چانچ پڑتال کرنے پہ علم ھوا کہ تمام زیور ہی اصلی کی بجائے آرٹیفشل ہے۔ جس کے بعد یو مائیکرو فنانس کی ٹیم ہیڈ آفس سے بصیر پور پہنچ گئی اور تمام معاملات کا آڈٹ کیاجارہا.متاثرین بنک کے سامنے سے نہیں ہٹ رہے اور احتجاج کررہے ھیں۔ غریب غرباء جنہوں نے گولڈ لون لے رکھا تھا اس معاملے کے سامنے آنے پہ بہت پریشان ھیں۔بتایا جا رہا ھے کہ متاثرین کی تعداد سیکنڑوں میں ھے. اور کروڑوں کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا ریا ھے۔نام ظاہر نہ کرنے کی یقین دہانی پہ بنک کے ایک ملازم نے بتایا ھے کہ
سابقہ بنک مینجر عبد المجید اور سابقی کیشئیر فراز احمد اس فراڈ میں ملوث ھیں اور تین ماہ پہلے بنک نے ان دونوں افراد کو بھت سے سنگین نوعیت کی شکایات ملنے پہ ملازمت سے برخاست کر دیا تھا۔
311









