تیز رفتار موٹر سائکل رکشہ کے ساتھ ٹکرا گئی۔
لاھور شیخوپورہ روڑ پر جمیل ٹاؤن مکھن سویٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائکل رکشہ کے ساتھ ٹکرا گئی ۔
حادثہ میں موٹر سائکل سوار باپ موقع پر ہی جان بحق ھو گیا جب کہ 2 سالہ بیٹا شدید زخمی ھو گیا ۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچے کو فورأ طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتکل کر دیا۔
جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت امتیاز عالم والد عالم دین 30 سال سے ھوئی۔
زخمی ھونے والے بچے کا نام غلام مصطفی والد امتیاز عالم عمر 2 سال ہے۔
285









