351

شیر گڑھ گورنر کی آمد؛صحافیوں کو باقاعدہ اطلاع نہ دی گئی

شیر گڑھ گورنر کی آمد؛صحافیوں کو باقاعدہ اطلاع نہ دی گئی؛کوریج کا بائیکاٹ کیا گیا تفصیلات کیمطابق چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب سرکاری طور پر شیر گڑھ کے موضع25/1AL میں فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کی بہت بڑی تقریب کے موقع پر بڑے پروٹوکول کیساتھ تشریف لائے انکے دورہ کو مخفی رکھنے کیلئے ضلع بھر کے صحافیوں کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری طور پر کوئی دعوت یا اطلاع نہ دی گئی جس پر شیر گڑھ پریس کلب کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سمیت ضلع بھر کی نمائندہ جماعتDUJ نے تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کوریج نہ دی اس موقع پر ضلع بھر کے PTI کے ٹکٹ ہولڈرز اور PTI ورکرز کی بڑی تعداد،وجود تھی کرونا وباء سے متعلقہ احتیاطی ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری گئیں ماسک نہ پہننے پر غریب کیلئے فوجداری مقدمہ درج کرنے والی انتظامیہ سیکورٹی کے بھرپور فرائض سر انجام دیتے رہے کرونا SOP کے نام پر غریبوں کے کاروبار،سکولز اور ٹرانسپورٹ بند کروانے والے حکام نے تمام ایس او پیز کو توڑ کر عملی اور جعلی تبدیلی کو ثابت کیا اہل علاقہ نے سرکاری وائلیشن کی بھرپور مذمت کی ہے واضع رہے کہ اسی فلٹریشن پلانٹ کی منظوری سابقہ حکومت کے دور میں ہوچکی ہے اور بارہا افتتاح بھی کئے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں