اوکاڑہ ڈسٹرکٹ پولیس أفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سٹی کی زیر قیادت پولیس کا فلیگ مارچ،
فلیگ مارچ موجودہ ملکی حالات، لاء اینڈ آرڈرکی صورت حال اور رمضان المبارک کے تناظر میں کیا گیا ،
بیوروچیف پنجاب 91 نیوز حسین لکی کی رپوٹ کے مطابق
امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،
رمضان المبارک کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درأمد کرایا جارہا ہے ،
فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس سمیت ،ڈولفن فورس،ایلیٹ پولیس،ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 نےحصہ لیا
فلیگ مارچ تھانہ صدر سے شروع ہو کر بے نظیر روڑ ، تحصیل روڑ، محبوب عالم چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا ٹینک چوک پر اختتام پزیر ہوا









