اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ،04ملزمان گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2200گرام چرس ،05لیٹر شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نےدوران چیکنگ ملزم لعل خان ولد شیر افضل ساکن دورداد تحصیل و ضلع اٹک کے قبضہ سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے منشیا ت فروش عامر ولد یعقوب ساکن سلطان پور تحصیل حسن ابدال سے 2200گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ حضرو کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شیراز خان ولد محمد ریاض سکنہ تحصیل حضرو سے پسٹل 30بورمعہ روند اور ملزم عمیر خان ولد فرمان علی سکنہ ڈھوک رحموں تحصیل حضرو سے بھی پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا
477









