298

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر اور بانی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ لاہور پولیس نے شیر افضل مروت کو جی پی او چوک سے گرفتار کیا۔

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنی تقدیر کے بارے میں سوچنا ہے، اپنے حق کے لیے نکلنا ہے، آپ کے حقوق کی جنگ چیئرمین پی ٹی آئی لڑ رہا ہے ۔ آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے عمران خان گولیاں کھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ گلے لگاتے ہیں، ماتھے چومتے ہیں، آج وکلا برادری کو ایک ہونا ہوگا، یہ زیادہ سے زیادہ ہمیں اٹھا کر مار سکتے ہیں، اس وطن کی خاطر یہ قربانی بڑی نہیں، اگر ہماری قربانی قوم کو بچا سکتی ہے تو ہم حاضر ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں تمام کیسز میں میں ضمانت پر ہوں، مجھے ان کے تمام ہتھکنڈے سمجھ آتے ہیں، پنجاب سے بڑے بڑے نام پی ٹی آئی کو جوائن کرنا چاہتے ہیں ، جلد سرپرائز ملے گا۔ الیکشن کی رگنگ 6 ماہ سے جاری ہے۔ 9 مئی کا ارتکاب الیکشن رگنگ کی بنیاد ہے ۔ ہم لوگ چھپتے چھپاتے موٹر سائیکلوں پر کنونشن میں پہنچتے ہیں ۔ بلاول بھٹو ہیلی کاپٹر پر گیریژن پہنچتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں