374

نواز اور شہباز پرانے حلقوں، مریم دو صوبائی نشستوں سے الیکشن لڑیں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت اپنے پرانے حلقوں سے ہی الیکشن میں حصہ لے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف لاہور کے این اے 130 اور مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے، شہباز شریف لاہور کے این اے 123، صوبائی اسمبلی کی نشست جبکہ مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے انتخابات لڑیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں