لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی این اے 122 اور 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی این اے 122 اور 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہونے یا نااہلی کا اختیار ریٹرننگ افسر کے بجائے عدالت کے پاس ہے۔









