مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے چیلنج کیا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والو، آؤ مقابلہ کرو۔ آج میدان میں مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں ، وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔
مریم نواز شریف کا خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے۔ قوم جانتی ہے مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف اور ن لیگ نہیں ہے۔ نوازشریف نے تمہاری طرح جھوٹا سائفر نہیں لہرایا۔ شہدا کی یادگاروں پر حملہ نہیں کیا۔ وہ قومی رازسینے میں دفن کرکے گھرچلا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بتائیں انہیں لیپ ٹاپ چاہیں یا پیٹرول بم؟ آج اس کے بچے باہربیٹھے ہیں اور قوم کے بچے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک نواز شریف کی ترقی کے نشان ہیں۔ آٹھ فروری کو صرف شیر دھاڑے گا۔









