پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ کسی عدالتی فیصلے کو سیاست سے نہیں جوڑیں گے لیکن آفیشل سیکرٹ ایکٹ پابند کرتا ہے کہ قومی راز سینے میں دفن رہنا چاہیے۔
نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ بیانیے اور سازش میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اور ان کے ٹولے نے فوج میں تقسیم کی سازش کر کے پاکستان سے غداری کی تھی، بانی پی ٹی آئی نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادی اور ترقی کا سفر تباہ ہوگیا۔









