286

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہوان پر رات گئے دہشتگردوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہوان پر رات 3 بجے نامعلوم دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ شہید ہونے والوں میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، اے ایس آئی کوثر، اہترام سید، رفیع اللہ اور حمید الحق شامل ہیں۔

زخمیوں میں احمد حسن، اکبر زمان، عنایت اللہ، شہراب خان، ابراہیم اور نقیب خان شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں