250

عمران خان کی طبیعت ناساز، چیک اپ کروانے کی اجازت طلب

بانی تحریک انصاف عمران خان نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانے کی اجازت طلب کرلی ہے۔

اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان جب روسٹرم پر آئے تو انہوں نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو دیکھانے کی اجازت طلب کی اور درخواست دی۔

عمران خان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ 7 ماہ ہوگئے ایک بار بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا۔ عمران خان کی درخواست پر جج نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں آپ وہاں ان کے پاس چیک اپ کروالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں