185

پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ترجیح قومی ٹیم کے لیے مضبوط سپورٹ اسٹاف کی تلاش ہے اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق آئندہ ہفتے پیشرفت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بڑے ناموں والے کوچز کی لیگز میں مصروفیات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے فوری طور پر غیر ملکی کنسلٹنٹس اور ملکی کوچز کا آپشن بھی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں