210

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، تفصیلی فیصلے کے بعد اپنے وکلاء سے بات کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، سپریم کورٹ نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لئے یہ فیصلہ سنا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان ترقی کر سکے گا، اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان کی عوام انصاف کی امید رکھے بیٹھے تھے۔ فیصلے کے بعد عوام کو اس ادارے سے انصاف کی امید ہوگی، نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں