251

آصف زرداری نے 2008 کے مقابلے میں 70 ووٹ کم لیے

لاہور: نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے2008 کے مقابلے میں حالیہ صدارتی الیکشن میں 70 ووٹ کم لیے۔

دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے والے آصف علی زرداری 2008 ء کے اپنے پہلے صدارتی انتخاب کا ریکارڈ نہ توڑ سکے، آصف زرداری نے 2008 کے صدارتی الیکشن میں 481 الیکٹورل ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔

2008 میں آصف علی زرداری کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے سعید الزماں صدیقی نے 153 جبکہ مسلم لیگ ق کے مشاہد حسین سید نے 44 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں