وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 77 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کیلئےہوگا۔
وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم محمدشہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 279روپے75پیسے برقرار رہے گی۔
petrol pricesنوٹیفکیشن کے مطابق اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔پہلے ہی توقع ظاہر کی تھی کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اگرچہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر ہے، لیکن حکومت دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے۔









