278

وزیراعظم شہباز شریف کی پی ایس ایل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملتان کا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے، پی ایس ایل کےکامیاب انعقاد پرپی سی بی،سکیورٹی فورسز ،منتظمین،شائقین کرکٹ کو خراج تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں