اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹرافی کے ساتھ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی جیت لی۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ملتان کا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔
پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔









