297

عمران خان سے ملاقات پر پابندی ختم

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران کان سمیت وی آئی پی اور عام قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم ہوگئی، قیدیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ آج سے بحال کر دیا گیا۔

جیل انتظامیہ نے بیرسٹر گوہر علی خان اور شیر افضل مروت سمیت گیارہ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی ۔ پندرہ روز بعدعمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے 11 سیاسی رہنمائوں کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے آنے والوں میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، شیر افضل مروت، فیصل جاوید، سالار کاکڑ، علی بخاری، خالد مسعود، ندیم افضل بنتی، ا یڈووکیٹ نوید انجم، ساجدہ بیگم، سراج احمد، سرار اظہر طارق، شعیب شاہین، زرتاج گل اور عمیر نیازی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق جیل میں آج سے ملاقاتوں پرپابندی ختم ہوچکی ہے۔

جیل میں موجود تمام قیدیوں کے لواحقین نارمل ایس او پیز کے مطابق ملاقات کرسکیں گے۔ پابندی ختم ہونے پر آج بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والوں کا سلسلہ پھر شروع ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں