269

زرداری خاندان نے شریف خاندان کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ منتخب ہونے سے ملک کی پارلیمانی تاریخ میں بیک وقت ایک ہی خاندان کے سب سے زیادہ افراد منتخب اسمبلیوں میں، زرداری خاندان نے شریف خاندان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے این اے 207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد صدر آصف زرداری خود بطور صدر مملکت، صاحبزادے بلاول بھٹو اور بیٹی آصفہ بھٹو اور بہنوئی منور تالپور ایم این اے جبکہ دونوں بہنیں ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور فریال تالپور ایم پی اے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں