204

لاہور میں پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں وارداتوں میں کمی

لاہور: سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں جرائم کا 2024 کی پہلی سہ ماہی سے موازنہ کیا گیا جس کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 4 ہزار وارداتیں کم ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2024 کے پہلے 3 ماہ میں مختلف جرائم کی 41 ہزار 484 وارداتیں ہوئیں جبکہ سال 2023 کے پہلے 3 ماہ میں مختلف جرائم کی 45 ہزار 849 وارداتیں ہوئی تھیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 2023 اور 2024 کے پہلے 3 ماہ میں اغوا برائے تاوان کی 3 وارداتیں ہوئیں اور مختلف وجوہات پر 83 افراد قتل ہوئے جبکہ 2023 میں 100 افراد قتل ہوئے تھے۔

رواں سال کے تین ما ہ کے دوران انویسٹی گیشن پولیس70فیصد سے زائد مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں