190

لیگی امیدواروں کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے، ن لیگ کے امیدواروں کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا جمہوری عمل ہے، انتخابی عمل میں خامیوں کو باہمی تعاون اور بات چیت سے دور کیا جاسکتا ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری دیانتداری سے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، معاشی بہتری اور ریلیف میں اضافے سے عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی۔

ملک میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کو واضح برتری حاصل ہے۔

اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی۔164 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) رانا راشد 5 ہزار 718 ووٹ کی واضح برتری کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے حمیات یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار یوسف میو دوسرے نمبر پر رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں