243

لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں کسی حساب سے بھی سزا نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو اُن کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت ہوجائے گی۔ سائفر کیس کاغذ گم ہونے کا ہے،کاغذ گم ہونے پر کبھی سزا نہیں ہوتی جبکہ عدت کیس میں بھی عمران خان اس ہفتے یا اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے، اب اگر کوئی کیس لے آتے ہیں تو کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں