267

نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کیلئے تیار: رانا ثناء اللہ کا بڑا انکشاف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف بانی ٹی آئی عمران خان کیساتھ مذاکرات کیلئے تیارہیں۔ وہ یہ سب کچھ ملک وقوم کیلئے کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بات ایک نجی نیوز ویب سائٹ”وی نیوز” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ 2014 ء کا دھرنے کے دوران بھی بات کی تھی ۔

اس وقت لیگی قائد نے عمران خان کو فون کرکے پیشکش کی تھی کہ ملک قوم کی خاطر وہ ان کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنے معاملات کا دوبارہ سے جائزہ لینا ہوگا، اس سلسلے میں میاں محمد نواز شریف منصوبہ بندی کررہے ہیں او روہ جلد ہی اس اہم معاملے میں مشاورت کرینگے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہی علاج معالجے کیلئے نواز شریف کو برطانیہ جانے دیا تھا۔ تاہم عمران خان نے ڈاکٹر بھیج کر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ میاں نواز شریف حقیقت میں بیمار ہیں یا نہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ساری میڈیکل رپورٹس کو بھی دیکھا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کوصرف مظلومیت اور مزاحمت کی وجہ سے الیکشن میں ووٹ ملا، حالانکہ ان کی عوام میں پذیرائی زیرو ہے۔ پاکستان کے اصل ہیرو میاں محمد نواز شریف ہی ہیں۔ انہوں نے کہا بتیس سال سیاسی مزاحمت کی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اپنے سیاسی بیانیے کی وجہ سے میاں نواز شریف نے جیل کاٹی، ان کی حکومتیں چلی گئیں، انہوں نے اپنا کاروبار تباہ کر لیا لیکن میں نے کبھی ایک سیکنڈ کیلئے بھی نواز شریف کو اپنے مزاحمتی بیانیے سے پیچھے ہٹتے نہیں دیکھا۔ ہم عمران خان سے سیاسی طور پر نمٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں