226

ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی ہوگئی؟

آئی پی ایل سیزن 10 میں ممبئی انڈینز کی کمان سنبھالے ہاردک پانڈیا بطور کپتان پرفارم کرنے میں تو کامیاب نہیں ہورہے جس کی وجہ سے ان پر تنقید کا سامنا ہے تاہم اب ان کی ذاتی زندگی بھی مشکلات کا شکار ہورہی ہے۔

ریڈٹ پر لکھی جانے والی پوسٹ میں صارف نے بتایا کہ یہ قیاس آرائیاں ہیں مگر ہاردک پانڈیا اور ان کی بیوی ایک دوسرے کے لیے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ اپ لوڈ نہیں کررہے جس سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان فاصلہ بڑھ چکا ہے۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہاہے کہ ممکنہ طور پر اس علیحدگی کی وجہ ہاردک پانڈیا کی رواں سیزن میں ناقص کارکردگی ہے جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہےتھا،ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ اپنے نام کے ساتھ پانڈیا لکھتی تھیں مگر اب نتاشا کی پروفائل سے ہاردک کا نام ہٹ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں