205

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: اگلے ماہ کے ابتدائی 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2024 سے اگلے 15 روز تک پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

وزارت توانائی کے حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ اگر یکم جولائی 2024 سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں