حجرہ شاہ مقیم میں ہونیوالےدوہرے قتل کیس کا فیصلہ عدالت نے سنا دیا ایک قاتل کو عمرقید دوسرے کو سزائے موت سنائی گئی
وی او
حجرہ شاہ مقیم میں پانچ سال قبل ہونیوالےدوہرے قتل کیس کی سماعت جناب خالد محمود چوہدری ایڈیشنل سیشن صاحب کررہے تھے دلائل مکمل ہونے پر آج عدالت نے مدعی خورشید احمد کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم یسین کوسزائے موت اور دوسرے ملزم بشارت علی کو عمر قید کے ساتھ ساتھ جرمانے کی سزائیں سنائیں ملزمان نے پانچ سال قبل مدعی مقدمہ کے بیٹے عمر فاروق اور بیٹی فوزیہ بی بی کو قتل کردیا تھا









