523

بزم یاران ریاض سعودی عرب اور گلیکس (GLACS) کی جانب سے معروف شگفتہ کلام شاعر شوکت جمال کے اعزاز میں ایک یادگار الوداعی آن لائن عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

بزم یاران ریاض سعودی عرب اور گلیکس (GLACS) کی جانب سے معروف شگفتہ کلام شاعر شوکت جمال کے اعزاز میں ایک یادگار الوداعی آن لائن عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

اس مشاعرے میں پاکستان، ہندوستان، سعودی عرب، بحرین، امریکہ اور کینیڈا سے شریک ہونے والے معروف شعراء اور شاعرات نے اپنا بہترین کلام پیش کیا۔ مشاعرے کی صدارت اردو کے ممتاز شاعر جناب فرحت عباس شاہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض بزم یاران ریاض کے جنرل سیکریٹری یوسف علی یوسف نے انجام دئیے۔
مشاعرے میں اپنا خوبصورت کلام پیش کرنے والے شعرائے کرام میں یوسف علی یوسف، اسد کمال، ریاض شاھد، دلشاد نظمی، حمیرہ گل تشنہ، ھشام سید، مظہر عباس رضوی، ایمان قیصرانی، شبیر نازش، شگفتہ شفیق، رخشندہ نوید، شوکت جمال اور فرحت عباس شاہ شامل تھے۔
اس آن لائن مشاعرے میں شعراء کے ساتھ ساتھ شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے سامعین نے بھی اپنے محبوب شعراء کے کلام کو خوب داد وتحسین سے نوازا۔ صدر مشاعرہ جناب فرحت عباس شاہ نے حاضرین کی فرمائش پر اپنی شہرہ آفاق غزل “شام کے بعد” سنا کر سماں باندھ دیا۔
مشاعرے کے اختتام پر بزم یاران ریاض اور گلیکس کی جانب سے محترم شوکت جمال کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں جناب عقیل قریشی نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں