399

خطرناک اسلحہ اور ہزاروں گولیوں کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا،اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

تھانہ شاہصدر دین پولیس نے کاروائ کر کے صوبہ خیبر پختون خواہ سے بھاری تعداد میں لایا گیا خطرناک اسلحہ اور ہزاروں گولیوں کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا،اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین رٶف نواز کو اطلاع ملی کہ اسلحہ سمگلر جو کہ صوبہ KPk سے خطرناک اسلحہ لے کر صوبہ پنجاب ڈیرہ غازیخان لا رہے ہیں جس پر پولیس نے ملزمان انعام اللہ اور ساجد اللہ سے کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا ہے ملزمان نے بتایا کہ کہ وہ پہلے بھی تین بار اسلحہ سمگل کر چکے ہیں اور اب وہ یہ اسلحہ کی ترسیل صابر علیانی اور رحمت اللہ نامی شخص کو کرنے جا رہے تھے کہ راستہ میں ہی ڈیرہ غازیخان گرفتار ہو گٸے۔

تفصیل اسلحہ

1۔ پسٹل 30بور 23 عدد

2۔ کلاشنکوف 02

3۔ گولیاں 5000

گرفتار ملزمان :

1۔ انعام اللہ ولد عبدالرازق قوم زرغون سکنہ درہ آدم خیل

2۔ ساجد اللہ ولد نور بت قوم زرغون سکنہ درہ آدم خیل

ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے بتایا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک ہدایات پر کرائمنل اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن اور انصاف کی فراہمی کو فوری یقینی بنانے لئے ضلع بھر کی پولیس کو ٹاسک دیا ہوا ہے کہ کرائمنل اشخاص کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ تھانہ شاہصدر دین پولیس ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ کا اندراج کر کے مزید تفتیش کر رہی ہے اس گینگ کے ناپاک ارادوں کو ختم کرنے کے لیے تمام تر زاویے سے تفتیش کی جائے گی ایسے اشخاص کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں