دولت پور کا معذور نوجوان ملازمت نہ ملنے سے پریشان
شوکت علی بلوچ ایم اے پاس ہے ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ متوجہ ہوں
معذور کوٹا میں ملازمت دینے کا انتظام کیا جائے’ حکام بالا سے اپیل
کشمور( )ضلع کشمور کے تعلقہ کندھ کوٹ کی یوسی دولت پور کے مکین معذور شوکت علی بلوچ کا نوکری کے لئے احتجاج ان کا کہنا ہے کہ میری تعلیم ایم اے ہے۔ جگہ درخواستیں دینے کے باوجود مجھے ملازمت نہیں مل سکی جس کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے حکومت سندھ،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ،وزیر اعظم عمران خان اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے معذور کوٹا میں ملازمت دینے کا انتظام کیا جائے تاکہ اس کی مشکلات میں کمی آسکے ۔
445









