298

تھانہ ساہوکا کی حدود میں ڈکیتی کی تین وارداتیں

وہاڑی سے
تھانہ ساہوکا کی حدود میں ڈکیتی کی تین وارداتیں ، نامعلوم ڈاکووں نے دن دیہاڑے چک نمبر 321 ای بی کے قریب مین بورےوالا روڈ پر ناکہ لگا کر تین افراد سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ،
پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیلات کے مطابق بورےوالا تھانہ ساہوکا کی حدود چک نمبر 321 ای بی دیوان صاحب بورےوالا روڈ نزد پاسکو سینٹر دو نامعلوم ڈاکووں نے چک نمبر 307 ای بی سے بورےوالا آنے والی ویگن کو اسلحہ کے زور پر روک کر خورشید احمد ولد نصر دین ڈوگر سے 5 لاکھ 10 ہزار روپے لوٹ لئے جبکہ جاوید الحمد میڈیکل سٹور بورےوالا ساہوکا سے میڈیسن کی سپلائی کر کے بورےوالا واپس آ رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو اسلحہ کے زور پر روک کر 1 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی جبکہ تیسری واردات میں محمد شریف ٹافیاں وغیرہ سیل کر کے جا رہا تھا تو اس کو بھی روک کر 12 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ ساہوکا مصروف تفتیش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں