408

تھانہ کنگن پور کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک

قصورچونیاں کے نواح /تھانہ کنگن میں پولیس مقابلہ
۔تھانہ کنگن پور کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک،۔پل گھارا کے قریب ملزم شیر عرف شیری اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، پل گھارا پر ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ٹریفک ایک گھنٹہ تک بلاک رہی.۔ملزم شیر عرف شیری پانچ سنگین مقدمات میں اشتہاری اور چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا،۔پولیس تھانہ کنگن پور ملزم کو برآمدگی کے لئیے لے کر جا رہی تھی کہ ساتھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،ایس ایچ او نصراللہ بھٹی ۔ہلاک ہونے والا ڈاکو دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا شیر عرف شیری قصور ،اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا .پولیس تھانہ کنگن پور ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئیے ہسپتال منتقل کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں