چک نمبر 23 ڈبلیو بی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی۔ ریسکیو 1122 وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیز روانہ کر دیں۔ریسکیو 1122 وہاڑی کے جوانوں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ فراہم کی۔
قانونی کاروائی کے بعد زخمی اور جاں بحق ہونے والے شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کیا جائے گا۔ لڑائی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔ لڑائی میں راہ گیر جاں بحق ہوا جو کہ درزی تھا اور اپنی دوکان پر جا رہا تھا۔
لڑائی بلوچ اور موچی گروپ کی بتائی جا رہی ہے۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت محمد عمران ولد نذیر احمد قوم موچی جبکہ پاوں پر فائر لگنے سے زخمی ہونے والے کی شناخت مشتاق ولد عبدالطیف کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع
264









