دنیاپور سبزی منڈی میں میونسپل کمیٹی کے اہل کاروں گی مبینہ چشم پوشی کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس کی وجہ سے خریداری کے لیے آنے والوں کا تعفن سے براحال ہوجاتا ہے سبزی منڈی کے باہر کافی مہینوں صفائی ستھرائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے سبزی فروٹ خرید نے والے اپنا سامان گندی جگہ پر رکھنے پر مجبور ہیں سبزی منڈی انجمن آڑھتیاں کا کہنا تھا متعدد بار میونسپل کمیٹی کو صفائی ستھرائی کے بابت کہا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی گندی جگہ پر سبزی فروٹ رکھنے کی وجہ سے لوگ مہلک بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے خریداری کے لیے آنے والے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سبزی منڈی کے باہر صفائی ستھرائی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
265









