236

تفصیل کے مطابق انجمن تاجران اڈا کچی پکی کا تاجر فیاض حسین ایک خاتون

تفصیل کے مطابق انجمن تاجران اڈا کچی پکی کا تاجر فیاض حسین ایک خاتون اور اپنے ساتھی کے ہمراہ بورے والا میں بنک سے 12لاکھ روپے نکلوا کر واپس جارہا تھا کہ 461/ ای بی لڈن روڈ کے قریب پیچھے سے آنے والے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کا اشارہ کیا کار نہ روکنے پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے تاجر فیاض فائر لگنے سے جبکہ کار بے قابو ہوکر الٹنے سے خاتون بھی زخمی ہوگئی جبکہ پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار صابر اور زاہد سکنہ کوٹ سادات کار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرتے فرار ہوگئے تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں