گھریلو نا چاقی؟ یاغربت ؟ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پھول نگر کے نواحی علاقے ہیڈ بلو کی میں ایل بی ڈی سی نہر میں دو خواتین نے چھلا نگیں لگا دیں جہاں موقع پر موجود لوگوں نے دونوں خواتین کو ڈوبنے سے بچا لیا
وی او
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا پھول نگر کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی پر غربت اور گھریلو نا چاقی سے تنگ آکر مو ڑکھنڈا کی رہا ئشی شاہین زوجہ بابر اور پھول نگر کی سیما ں بی بی نے ایل بی ڈی سی نہر میں چھلانگ لگا دی جہاں پاس کھڑے مقامی لوگوں نے دیکھا تو وہ بھی نہر میں کو د گئے تھو ڑی دیر کوشش کے بعد مقامی نوجوانوں نے دونوں کو زندہ نہر سے نکال لیا ابتدائی معلومات کے مطابق پھولنگر سے تعلق رکھنے والی خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں جبکہ اسکی ساتھی خاتون نے غربت اور گھریلو ناچاقی کی وجہ سے نہر میں چھلانگ لگائی مقامی لو گوں نے دونوں خواتین کے ورثاء کو اطلا ع کی جو فوراً پہنچ گئے۔









