اٹک سٹی سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوۓ کیا۔ان کے ہمراہ اے ڈی سی جی اسد اللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر اٹک زیب النسا ناصر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔انہیں ضلع کےانتظامی امور کے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی گٸی۔بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا گیا کہ عوام کوزندگی کے تمام شعبوں میں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کو ششیں کی جارہی ہیں۔رمضان المبارک میں اشیاۓ ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا۔ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ترین کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے اور بھاری جرمانے عاٸد کیے جارہے ہیں۔ضلع بھر میں رمضان بازار عوامی سہولت کے لیے قاٸم ہیں۔سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ عوام کو اس ماہ مبارک میں بنیادی اشیاء کی فراہمی بہترین معیار اور مقدار کے ساتھ مناسب نرخوں کے ساتھ یقینی نباٸی جاۓ۔حکومت پنجاب مہنگاٸی کو قابو میں لا نے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ہرممکن کوشش جاری ہے۔بعد ازاں انہوں نے انتظامی افسران کے ہمراہ رمضان بازار،سول بازاراورفٸیر پراٸس شاپس کا دورہ کیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔
258









