اٹک ،دارالاسلام کالونی مسجد الہدی کے قریب گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد
تفصیلات کے مطابق دارالاسلام کالونی مسجد الہدی کے قریب گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 60 سالہ محمد یونس عمر کے نام سے ہوئی ظاہری طور پر لاش کے ہاتھ بندھے اور گلے میں پھندا ڈلا ہوا تھا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا









