282

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا مٹن تو دور کی بات ہے

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا مٹن تو دور کی بات ہے غریب آدمی کے لیے بیف کھانا بھی مشکل ہو گیا محکمہ پرائس کنٹرول سٹی دیپالپور کی ملی بھگت کی وجہ سے قصاب بھی اپنی من مرضی کے ساتھ بیف کا گوشت سیل کرنے لگے سٹی دیپالپور کے مختلف علاقوں میں جس میں چورستہ پیر دی ھٹی، منچریاں، اور رتہ کھنہ روڈ پر قصاب بیف ۔500 اور 550 روپے فی کلو فروخت کرنے لگے۔ اہل علاقہ انتہائی پریشان۔۔
اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کے متعلقہ انتظامیہ کو پورے رمضان میں شکایات درج کروائی ہیں لیکن کوئی بھی عمل درآمد نہ ہو سکا ڈی سی اوکاڑہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل۔
دیپالپور پرائس کنٹرول انتظامیہ خاموش تماشائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں