اٹک ،تکبیر کالونی چوک کے قریب عمارت کے جنریٹر پلانٹ میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکاروں نے قابو پا لیا
تفصیلات کے مطابق تکبیر کالونی چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت میں لگے جنریٹر پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے 2 بڑے جنریٹروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم ڈاکٹر اشفاق کی زیر نگرانی فوراً موقع پر پہنچ گئی بہترین ریسکیو حکمت عملی سے آگ پر قابو پا لیا اور مزید پھیلنے سے روک لیا
ریسکیو کی بروقت کارروائی سے آگ کو عمارت کے اندر پھیلنے سے روک لیا گیا









