عوامی مساٸل سے متعلق ایک اہم جلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال اور چیٸرمین پبلک اکاٶنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اجلاس کی صدارت کی۔ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ بر یفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا گیا کہ ان سکیموں میں تعلیم،صحت، سڑکوں کی بحالی و مر مت،تعلیمی اداروں کی اپ گر یڈ یشن اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی وجہ سے عوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کا انقلاب آئے گا۔ صوبا ئی وزیر سید یاور عباس بخاری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام تر قیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جا ئیں تاکہ ان کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں۔ افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کر یں اور اس موقع پر متعلقہ علاقے کی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں رکھیں۔اجلاس میں کورونا واٸرس کے دوران پیدا ہونے والے عوامی مساٸل کا تفصیلی جاٸزہ لیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ان مساٸل کا جلد حل حکومتی تعاون سے ممکن بنایا جاۓ گا۔
466









