اوکاڑہ ،،،فیصل آباد روڈ واشنگ مشین تیار کرنے والی فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف آگ مزید پھیلنے کااندیشہ مزید گاڑیاں طلب
اوکاڑہ کے معروف علاقہ فیصل آباد روڈ بسم اللہ پٹرول پمپ کے سامنے گلی میں شارٹ سے واشنگ مشین تیار کرنے والی فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں آگ مزید تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر مزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جبکہ ملحقہ رہائشی لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے ابتدائ تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائ جا رہی ہے









