محمد اسلم غوری سیکریٹری سندھ برائے ماحولیات نے میونسپل کمیٹی اورمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویزن ٹنڈو آدم کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی اور ٹنڈو آدم میں واقع واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ كا معائنہ کیا۔ سائٹ وزٹ کے دوران اُن کے ہمراہ ہمایوں عمران راجپوت چیف میونسپل آفیسر میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم، پیر علی رضا شاہ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویزن، عبدالغفار لاخیر مختیارکار ٹنڈو آدم، مسرور احسن غوری سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی اور آفس سپریڈنٹ ناصر قریشی اور دیگر عملہ موجود تھا۔
516









