647

ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک کا دورہ کیا.ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی .چیف آفیسر ہیلتھ نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں,مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی.
ڈپٹی کمشنر نے حالیہ جاری و نئے شروع ہونے والے پروجیکٹس کا تفصیل جائزہ لیا .انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی لاروا ڈھونڈنے کےلیے سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے.انہوں نے کہا کہ لاروا ڈھونڈنے کے لیے قبرستان اور ویران جگہیں جہاں پانی کھڑا ہو وہاں پر خصوصی توجہ دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں