ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزا د نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے پولیس کے جوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ہمیں ان پر فخر ہے ایسے ہی بہادر جوانوں کی وجہ سے معاشرہ کو امن و امان نصیب ہورہا ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل سرفراز کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں عیادت کرتے ہوئے کیا انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے نقدانعام دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترعلاج معالجہ کا خرچہ محکمہ پولیس ادا کرے گا۔بعدازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پاکپتن کے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے جوان کی عیادت کی اور اس کو بہادری اورجرات کا مظاہر ہ کرنے پر نقدانعام دیا
469









