اوکاڑہ ۔ اوکاڑہ میں رات گئے ایک دلخراش واقع پیش آیا جہاں پر ایک ہمسائے تنویر احمدنے اپنے ساتھی نعمان عرف نومی کے ساتھ مل کر دو بچوں کو مدرسے سے اغوا کرنے کے بعد نہر پر لے جا کر بے دردی سے قتل کر کے ان کو نہر میں پھینک دیا اس افسوس ناک واقعہ کا سن 91ایچ ڈی نیوز ٹیم سی ای او میاں مقصود احمد ریحان اور وائس چیئرمین 91 صدر الیکٹرونک میڈیا میاں سجاد حسین بودلہ حسین لکی کی ٹیم موقع پر پونچی جہاں بچوں کے نعشوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو اپریشن جاری ہے جہاں پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے بتایا کہ صبح 5بجے سے جہاں پر ملزمان نے نشان دھی کروائی ہے تلاش کر رہے ہیں ابھی تک وہاں سے نعشیں نہیں ملی ہیں جب تک نعشیں نہیں ملتی ہم اسی طرح اپریشن جاری رکھیں گے دوران کوریج موقع پر بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کی اور اس حوالے سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اس واقعہ کے بعد پورا علاقہ سو گوار ہو گیا۔
562









