اپڈیٹ کرتے ہیں اپکو پتوکی سے
پتوکی حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او اعظم ڈھڈی کی پریس کلب پتوکی امد
صحافیوں تاجروں سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات ایس ایچ او سٹی پتوکی محمد اعظم ڈھڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بلکل ممنوع ہے عوام کے جائز کاموں کے لیے میرا آفس 24 گھنٹے کھلا ہے اور میں ہر خاص و عام سائل کو خود سنتا ہوں سٹی پتوکی میں امن وامان کی صورتحال عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور عوام کی دہلیز پر جاکر عوام و الناس کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اس اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہم اپنی تمام توانائیاں صرف کردیں گے انکا مزید کہنا تھا کہ تاجر ،بزنس مین ،وکلا ،صحافی حضرات ،علما کرام ،سیاسی وسماجی شخصیات، سٹوڈنٹس امن وامان اور جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں وہ دن دور نہیں جب پتوکی سے مجرمان کا صفایا کرکے انکو کیفر کردار تک پنہچادیاجائے گا اس موقع پر پریس کلب پتوکی کے صدر عبیداللہ شیخ ،نائب صدر سلمان احمد جاویداور پریس کلب پتوکی کے تمام میمبران تاجر اور سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں
575









