425

24 گھنٹوں میں مزید201نئے کورونا کیسز رپورٹ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید201نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12462 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ، اموات کی مجموعی تعداد7621 ہے ، آج مزید70مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد460427ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک6744105نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک474749کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت6701مریض زیر علاج ہیں ، 6497 گھروں میں،14آئسولیشن سینٹرز میں اور190مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 185 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، صوبے کے201نئے کیسز میں سے48 کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 21، ضلع جنوبی 11، ضلع وسطی9، کورنگی 6 اورملیر 1نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد 23، مٹیاری 17، شہید بینظیرآباد 15، دادو14، میرپورخاص 13، نوشہروفیروز 12، ٹنڈومحمد خان 9، ٹھٹہ 9، تھرپارکر 8، جامشورو 8، سجاول 6، بدین 5، سانگھڑ 4، ٹنڈوالہیار 4، لاڑکانہ 3 اورعمرکوٹ3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں57105 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ، اب تک24136080افراد کی ویکسینیشن کی جاچک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں